
خلیج اردو
کراچی:کراچی کی عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفیٰ عامر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کیس میں مصطفیٰ عامر کا نام عامر ولد عامر شجاع درج تھا، جبکہ ملزم عامر عرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔
ایس ایچ او کے بیان کے بعد عدالت نے مرحوم مصطفیٰ عامر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔
عدالت نے دیگر اشتہاری ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔