پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست خارج کر دی

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ مسیحی برادری کے بہت سے لوگ اچھی نوکریوں پر بھی ہیں، وہ سی ایس پی افسران بھی بنتے ہیں۔ آپ کہتی ہیں کہ کرسچنز کو صرف صفائی کی نوکریاں دی جاتی ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اخباری اشتہارات میں ایسی نوکریاں کرسچن کمیونٹی سے منسوب کی جاتی ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو کرسچن کمیونٹی کے لوگ ان نوکریوں پر اپلائی نہ کریں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button