پاکستانی خبریں

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، مشکل وقت میں اگر کوئی ملک کے ساتھ نہیں تو وہ بھی دہشت گردوں کا ساتھی ہے،عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہدا کی بے توقیری کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینا قابلِ نفرت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی پاکستانی انڈین میڈیا کی زبان بول سکتا ہے؟

انہوں نے جعفر ایکسپریس کو کلیئر کرنے کے عمل کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ایسی پیدا ہو چکی ہے جو پاکستان کے مخالفین کی زبان بول رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اگر کوئی ملک کے ساتھ نہیں تو وہ بھی دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں صوبے سے زیادہ افغان باشندوں کی فکر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button