پاکستانی خبریں

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،وزیر خزانہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف سرکاری ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button