پاکستانی خبریں

امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

خلیج اردو
اسلام آباد: امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے حکومت آئی ٹی کمپنیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

امریکی کمپنی کے سی ای او جیرومی کیپیلس نے پاکستانی آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی قابلیت اور شعبے کی ترقی کے لیے ان کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button