
خلیج اردو
یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد دوبارہ دوحہ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نیتن یاہو کی زیر صدارت ہوا، جس میں حماس کی جانب سے ایک امریکی-اسرائیلی قیدی اور چار قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کی پیشکش مسترد کر دی گئی۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے 19 اپریل تک عارضی جنگ بندی کے لیے امریکی نمائندے سٹیو وٹکاف کی "برج سیز فائر” تجویز کی حمایت کر دی ہے۔
مبینہ طور پر نئی امریکی تجویز کے مطابق جنگ بندی کے لیے 11 زندہ اور 50 مردہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ہوگی۔
حماس نے دستخط شدہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اسرائیل ایک نئے معاہدے کا خواہشمند ہے۔
اسرائیلی وفد جلد دوحہ جا کر مذاکرات کو آگے بڑھائے گا۔