پاکستانی خبریں

بھارت خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے،بھارتی وزیراعظم کے متنازع بیان پر وزارت خارجہ کا سخت ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ متنازع بیان کو گمراہ کن اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع گزشتہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام سے بھارت کی یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت براہ راست ملوث ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے جرائم پر نظر ڈالنی چاہیے کیونکہ وہ بیرون ملک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔

پاکستان ہمیشہ تعمیری مذاکرات اور مسئلہ کشمیر کے حل کا حامی رہا ہے، لیکن بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید خراب کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button