پاکستانی خبریں

میرا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا،اداکارہ نادیہ حسین کی ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیشی، جعلسازوں کو بے نقاب کرنے کا عزم

خلیج اردو
کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ اگر ان کی کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تضحیک ہوئی تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، ان کا مقصد صرف جعلسازی کو بے نقاب کرنا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر ایک مشکوک پیغام موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے سائبر کرائم پورٹل پر جعلساز کے خلاف درخواست دی۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عوام کے حق میں جعلسازوں کو بے نقاب کریں اور وہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی اپنی فرانزک مکمل نہیں کی اور وہ فرانزک کے لیے اپنا موبائل فون فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

نادیہ حسین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گی تاکہ جعلسازی میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button