
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ کی 7 ریاستوں میں سمندری طوفان نے شدید تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فلوریڈا سے کیرولینا تک ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد طوفان سے متاثر ہوئے، جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔
طوفان کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نے اب مشرقی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، جہاں مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور بجلی کی بحالی سمیت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔