عالمی خبریں

امریکہ نے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا کے 200 سے زائد جرائم پیشہ شہری ملک بدر کر دیے

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ نے عدالتی حکم کے باوجود وینزویلا کے 200 سے زائد جرائم پیشہ شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 1798 کے ایلین ایکٹ کے استعمال سے روک دیا تھا، جس کے تحت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے پیشِ نظر وینزویلا کے شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، جبکہ اس اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1798 کا ایلین ایکٹ امریکی حکومت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے تحت کسی بھی غیر ملکی کو ملک سے نکال سکتی ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے کے باوجود اس اقدام پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button