عالمی خبریں

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک، 15 گرفتار

خلیج اردو
اسکوپیہ: شمالی مقدونیہ کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک جبکہ 155 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق نائٹ کلب کے پاس قانونی لائسنس موجود نہیں تھا اور آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کا بھی فقدان تھا۔

حکام نے واقعے کے بعد 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر حفاظتی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button