
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے علاقے السلع میں جمعرات کی صبح 12 بج کر 3 منٹ پر 3.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی کے مطابق زلزلہ معمولی طور پر محسوس کیا گیا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے اپنے بیان میں کہا کہ جھٹکے ہلکے نوعیت کے تھے اور اس کا علاقے پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔
اس سے قبل منگل کو بھی اماراتی شہر خورفکان میں 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو رات 8 بج کر 35 منٹ پر آیا۔ یہ زلزلہ بھی رہائشیوں نے معمولی طور پر محسوس کیا لیکن اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔






