
(خلیج اردو ) ابوظہبی گیس لیکج دھماکے میں اموات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔دھماکے میں مرنے والے دو افراد کا تعلق فلپائن اور ایک کا سری لنکا سے بتایا گیا ہے۔
شیخ رشید بن سعید روڈ ابوظہبی پر واقع ایک عمارت میں گیس پائپ لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک ریستوران خو کو نقصان پہنچا تھا ۔
گیس لیکج دھماکے کی وجہ سے سری لیکن فرد کے مرنے کی تصدیق سری لنکا کی ایمبیسی نے کر دی ہے ۔ دھماکے میں سری لنکا کے دو افراد زخمی ہوئے تھے جس میں ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا ابھی تک آئی سی یو میں زیر علاج ہے ۔
Source: Khaleej Times







