متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کویت میں طبی ہنگامی صورت حال سے دوچار 80 سالہ خاتون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر دیا

خلیج اردو
ابوظبی، 11 جولائی 2025
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے نیشنل گارڈ سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کے تعاون سے کویت میں طبی ہنگامی صورت حال سے دوچار ایک 80 سالہ خاتون کے لیے فضائی ایمبولینس مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

وزارت کے مطابق، کویتی حکام کی بھرپور معاونت سے مذکورہ خاتون کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ابو ظبی کے شیخ شخبوت میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنا علاج مکمل کریں گی۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اس موقع پر کویت کے حکام کے تعاون اور امداد پر اظہارِ تشکر و تحسین بھی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button