خلیج اردو آن لائن:
سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے عجمان میں کم آمدنی اور کم مراعات کے حامل خاندانوں میں 4 ملین درہم تقسیم کرنے کے احکامات جاری کیےہیں۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب شیخ حمید کی عجمان پر حکمرانی کی 40ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
مزید برآں، حمید بن راشد النعینی چیرٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز کی حثییت عجمان ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور عجمان ولی عہد شہزادہ شیخ عمار بن حمید النعیمی اس اقدام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
چیرٹی فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر شیخہ ازا بنت عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ عمجان کے حکمران کی جانب سے کیاجانے والا عطیہ کم آمدنی کے خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 4 ملین درہم 2000 کارڈز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر کارڈ میں 2 ہزار درہم ہوں جن سے عجمان مارکٹس کوآپریٹو سوسائٹی سے بنیادی ضروریات کی اشیاء خریدی جا سکیں گی۔
Source: Khaleej Times







