
خلیج اردو آن لائن:
منگل کی صبح اسرائیل کے غزہ کی پٹی میں واقع حماس کی ملٹری سائٹس پر فضائی حملے۔
اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں واقع حماس کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی آرمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے "رات کے وقت اسرائیلی ڈیفنس فورس کے طیاروں نے حماس کی راکٹ بنانے والی ورکشاپ اور خان یونس میں واقع حماس کے ملٹری کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے”َ۔
آرمی کی جانب سے فضائی حملوں کی وجہ بتاتے ہوئے گیا ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیلی حدود میں آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی آرمی کا مزید کہنا ہے کہ کمپاؤنڈ میں ایک سیمنٹ فیکٹری قائم کی گئی ہے جو دہشت گردی کے لیے سرنگیں بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اور فیکٹری کو جان بوجھ کر رہائشی علاقے میں ایک مسجد کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے شمالی غزہ پر توپ خانے سے بھی حملہ کیا ہے۔
Source: Gulf Today






