
خلیج اردو آن لائن:
جامع پولیس اسٹیشنز ڈیپارٹمنٹ کی نمائدنگی میں شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے میڈیا اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ، کمیونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ اور سینٹرل ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے Secure to Stay Safe’’ کے نعرے کے تحت آگاہی مہم شروع کی۔ جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ یہ مہم شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور توجہ مرکز کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد گاڑیوں کی چوری کو کم کرنا اور عوام کے ایسے رویے کو درست کرنا ہے جو گاڑیوں کے چوری ہونے کے لیےت موزوں حالات پیدا کرتے ہیں، جیسا کہ گاڑی کا انجن اسٹارٹ چھوڑ دینا وغیرہ
مزید برآں،اس مہم کا مقصد عوام کے ارکان میں شعور اجاگر کرنا ہے اور موٹرمالکان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ چوری کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
شارجہ پولیس کی جانب سے کاروں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس وقت گاڑی کا انجن چلتا ہوا چھوڑ کر نہ جائیں جب گاڑی کے اندر کوئی موجود نہیں ہے۔ مزید برآں، کار کے دروازے کھلے چھوڑ کر نا جائیں اور نہ ہی گاڑی کی چابیاں کسی کلینر کو پارکنگ کے لیے دے کر جائیں۔
شارجہ پولیس کے جامع پولیس اسٹینشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل یوسف عبید بن ہرمول نے بتایا کہ قیادت تمام عوام میں سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نےبتایا کہ اس مہم کے دوران شارجہ پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کاروں چوری روکنے سے متعلق عربی، اردو، اور انگلش میں آگاہی پھیلائی جائی گی۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کے اندر قیمتی اشیاء نہ چھوڑیں، گاڑیوں کو ویرانے میں اور کم روشنی والی جگہوں پر پارک نہ کریں۔ اور رہائشیوں کو کاروں کی چوری روکنے کے لیے بہترین کوالٹی کے الرام سسٹم لگوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اگر کسی گاڑی میں سے کوئی سامان چوری کیا جاتا ہے یہ گاڑی کو چوری کرنے کی کوشش جاتی ہے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں پولیس کے پہنچنے سے پہلے گاڑی مت چھوئیں۔ مزید برآں، گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم لگوانے سے چوری ہونے والی گاڑی کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اور کرنل یوسف نے رہائشیوں کو مشکوک رویے شکایت فوری طور پر 999 پر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Source: Gulf News







