خلیج اردو
07 ستمبر 2021
دبئی : اگر آپ نے متحدہ عرب امارات میں گاڑی پارک کی ہے اور آپ واپسی پر دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کی گاڑی حادثے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے تو آپ کو پولیس حکام کی جانب سے ایک سہولت دی گئی ہے جس سے آپ شکایت درج کر سکتے ہیں۔ اسے نامعلوم سروس ایکسیڈنٹ کہا جاتا ہے۔
سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ دیکھ لیں کہ حادثے سے بھاگ جانا متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے خلاف ہے۔ اس کیلئے کم از کم جرمانہ 500 درہم اور ٹریفک بک میں پانچ سیاہ پوائنٹ کا اضافہ ہوگا۔ آپ کی گاڑی کو ایک ہفتے کیلئے ضبط بھی کیا جائے گا۔ اگر یہ حادثہ زیادہ ہے تو سزا زیادہ ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کا نقصان ہوا ہے اور یہ ہٹ اینڈ رن یعنی مار کر بھاگ جانے کا معاملہ ہے تو آپ کوشش کریں کہ گاڑی کا نمبر نوٹ کریں نیا کم از کم گاڑی کا ماڈل نوٹ کریں اور 999 پر کال کریں جو ملک بھر میں ایمرجنسی ہاٹ لائن نمبر ہے۔
پولیس رپورٹ کرنا لازم ہے اور پولیس رپورٹ کے بغیر آپ اپنا انشورنس کلیم بھی نہیں کر سکتے۔ یو اے ای کے آرٹیکل 41 ، وفاقی قانو نمبر 21 جو 1995 کا ہے۔ کسی بھی گیراج کو یہ اجازت نہیں کہ لائنسسنگ اتھارٹی کے حکم کے بغیر آپ کی گاڑی کی مرمت کریں۔
ایک بار جب آپ پولیس کو کال کریں گے تو آپ کو نامعلوم ایکسیڈنٹ کے نام سے نوٹ کیا جائے گا۔ آپ پھر انشورنس کمپنی کے پاس اپنا کیس لے کر جاسکتے ہیں۔
اگر یہ حادثہ دبئی میں ہوجائے؟
اگر حادثہ دبئی میں ہوجائے تو آپ نے دبئی پولیس کے ساتھ شکایت درج کرنی ہے۔ اس کیلئے دبئی پولیس کے سمارٹ فون اپلیکیشن پر شکایت درج کریں۔ دبئی پولیس کا اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیجئے جو ایپل اور انڈرائیڈ فون پر دستیاب ہے۔
سروس مینو میں جاکر نامعلوم ایکسیڈنٹ کے نام سے آپشن پر کلک کیجئے۔ آپ کو ایک سروس کیلئے کہا جائے گا جو آپ کو سہولت سے متعلق معلومات دے گا اور اس کی سروس فیس 420 درہم کا بتائے گا۔ یہاں کلک کیجئے اور آگے جایئے۔
یہاں حادثے کی تفصیلات درج کیجئے جس میں ویہیکل نمبر پلیٹ ، لائنسس نمبر ، ڈیمیج شدہ تصویر ، موبائل نمبر اور ای میل درج کیجئے۔یہاں رپورٹ جمع کیجئے جس کے بعد آپ کو دبئی پولیس کی جانب سے کنفرمیشن مل جائے گی۔ یہ آپ انشورنس کلیم کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
دیر ایمریٹس میں شکایات کیلئے کیا طریقہ ہے؟
اگر یہ حادثہ ابوظبہی ، شارجہ ، ام القوین ، راس الخیمہ ، فجیرہ جیسے دیگر ایمریٹس میں پیش آئے تو آپ وزارت داخلہ کے اپلیکیشن کی مدد سے رپورٹ درج کر سکتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کیجئے جو ایپل اور اینڈرئیڈ کیلئے دستیاب ہے۔
دائیں طرف سے سروس کیٹالاگ کو سلیکٹ کیجئے اور نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کیجئے۔ اس میں حادثے کی شکایات درج کیجئے جس میں ویہیکل نمبر پلیٹ، لائنسس نمبر ، ڈیمیج شدہ تصویر ، موبائل نمبر اور ایکسیڈنٹ لوکیشن کی معلومات درج کیجئے۔ سروس فیس جمع کیجئے جو 400 درہم ہے۔
ایک بار جب آپ فیس جمع کریں توع آپ کو تصدیقی میسج مل جائے گا جس میں حادثے کی رپورٹ ہوگی اور آپ انشورنس کلیم کیلئے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ یہ شکایت وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر درج کر سکتے ہیں۔
Source : Gulf News






