
خلیج اردو
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں 9 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک تعطیلات ہوں گی۔
اس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چار دن کی تعطیلات ملیں گی، جب کہ معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔
منگل کے روز چاند دیکھنے والی کمیٹی نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا۔ چونکہ منگل کی شام، 28 مئی کو چاند نظر آ گیا، اس لیے 29 مئی کو ذوالحجہ کی پہلی تاریخ قرار دیا گیا۔
اس کے مطابق یوم عرفہ جمعرات 5 جون کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون سے شروع ہوگی۔







