
خلیج اردو
29 جون 2021
دبئی : انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور متحدہ عرب امارات بالاخر دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے معرکے کی میزبانی کرے گا۔ اب دنیا کے سب سے بڑے سپر اسٹار ویرات کوہلی کو صحرا عرب میں ورلڈ کپ میں کھیلتے دیکھا جائے گا۔
انتظار بالاخر پیر کے روز ایسے میں ختم ہوا جب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اینڈ انڈیا بی سی سی آئی نے آخرکار نے فیصلہ کیا کہ وہ بھارت کے بجائے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد کرائیں گے۔
متحدہ عرب امارات اس کے بعد پہلی ترجیح بن گیا تھا جب بی سی سی آئی کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارت اب ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی نہیں کر پائے گا۔
حکام نے بتایا کہ ہم ایک بار پھر امید کر رہے ہیں کہ یہ کام بی سی سی آئی کرے گا۔ لہذا ہم ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی آئی پی ایل متحدہ عرب امارات لے کر گئی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر کو ممکنہ طور پر شروع ہو سکتا ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے فائل کے کچھ دن بعد ہوگا۔ بی بی سی آئی کے نائب کپتان راجیو شکلا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ہم نے تقریبا تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکام کافی زیادہ تعاون کررہے ہیں، انہوں نے حکومت اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسٹر شکلا نے کہا کہ بھارت کے بعد متحدہ عرب امارات ہی وہ واحد ملک ہے جسے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کی میزبانی کا پورا حق حاصل ہے۔
Source : Khaleej Times







