متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں کن کلیلئے ویکسین دستیاب ہوگی؟

خلیج اردو
15 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے مقامی سطح پر بننے والی کورونا ویکسن کے استعمال کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کی اجازت دیدی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت وزارت صحت اور روک تھام نے ویکسین کے استعمال کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز اسے استعمال کر سکیں گے۔

وزیر صحت و روک تھام عبدالرحمن بن محمد آل اویس نے ایک انلائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکیسن کے استعمال کی ہنگامی بنیادوں پر اجازت سخت قواعد و ضوابط سے مشروط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 مرحلوں میں تجربات کے بعد ثابت ہوا کہ ویکسین بالکل محفوظ اور کارآمد ہے۔

حکام کے مطابق 3 مرحلوں میں کورونا کے ویکیسن کے محفوظ تجربات کیے گئے۔ ویکیسن کو عالمی معیار کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔ جن رضاکاروں نے ویکسین کو خود پر ازمانے کیلئے پیش کیا انہیں ویکسین دینے کے بعد مسلسل 6 ہفتوں کیلئے نگرانی میں رکھا جاتا رہا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button