خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1 لاکھ 4 ہزار 200 رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک یو اے ای میں کورونا ویکسین کی لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 2 اشاریہ 86 ملین ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی یو اے ای میں فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 29 ہوگئ ہے۔
Total number of doses provided to date stands at 2,868,645.#WamNews
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) January 28, 2021
یاد رہے کہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف نے کورونا ویکسین کی تقسیم میں مدد کے لیے دبئی کی ایک لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ کے ساتھ اشتراک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی پی ورلڈ دبئی حکومت کی کمپنی ہے ہےجو دنیا بھر میں بندگارہوں کے آپریشنز چلانے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
یہ کمپنی یونیسف سے بغیر معاؤضہ لیے ویکسین کو محفوظ کر اور ٹرانسپورٹ کرنے میں مدد دے گی۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے ممالک کے لیے ویکسین تک رسائی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
Source: Khaleej Times







