متحدہ عرب امارات

دبئی میں کویڈ 19 خفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی سزاؤں میں مزید سختی

(خلیج اردو ) دبئی میں کویڈ 19 خفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی سزاؤں میں مزید سختی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ نیشنل ایمرجنسی کرایسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سخت سزائیں عائد کردی گئی ہے ۔

شیخ منصور بن محمد بن راشد نے کمیونٹی اور پبلک سیکٹر کو ہدایت جاری کی ہےکہ کویڈ 19 کیسز میں اضافے کو سامنے رکھتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ پرائیویٹ سینٹرز میں کام کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف جاری کردہ تدابیر پر عمل کرنے کو لازمی طور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہر شہری کو حصہ لینا چاہیئے اور اس وبائی صورتحال میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

کرونا وائرس کے خلاف ہر شہری کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے اور اس مہم میم ہر شہری حکومت کے ساتھ مل کرکام کرتے ہوئے کویڈ 19 سے خود کو اور اپنائے معاشرے کو بچائے ۔

نیشنل اتھارٹی کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کو کرونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے آگاہی دی جائے اور کام والے مقامات پر ماسک کا استعمال عام بنائے ۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے ۔ اپنے ساتھ دوسروں کے صحت کو بھی اولین ترجیح دی جائے تاکہ اپنے آپ کے ساتھ دوسروں کو بھی اس خطرناک مرض سے بچایا جا سکے ۔

پرائیویٹ مقامات پر کام کرنے والے افراد کے کئے بھی ضروری ہے کہ ماسک کا استعمال عام بنائے اور دوسروں کی صحت کو ترجیحی بنیادوں پر بچانے کی کوشش کرے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button