متحدہ عرب امارات

ؐمتحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی کسی نمائش یا تقریب میں کون افراد شرکت کر سکتے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار کی جانب سے عوام کو یاد دہانی کروائی گئی ہے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تقریبات یا ایونٹس میں صرف وہ افراد کی شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں۔

مزید برآں، ایسی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔ اور ٹیسٹ تقریب میں شرکت سے پہلے 48 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ درج بالا قواعد پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کو کورونا کے خلاف بنائے گئے دیگر قواعد و ضوابط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ حکام کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تقریابت کو نمائشیں صرف ویکسین لگوانے چکنے والے افراد کے لیے محدود ہیں۔ ان تقریبات میں اسپورٹس، کلچرل، سوشل اور آرٹ سے متعلق تقریبات شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک کتنی ویکسین لگا جاچکی ہے؟

متحدہ عرب امارات میں ویکسی نیشن ریٹ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ویکسین لگوانے کے اہل افراد کی 85 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ بزرگ شہریوں کی 95 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی 63 ہزار 984 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی لگائی جانے والی خوراکوں کی کل تعداد 13 اشاریہ 41 ملین ہوگئی ہے۔ اور فی 100 افراد ویکسین لگانے کی شرح 135 اشاریہ 6 ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button