متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو فرانس کے حوالے کردیا

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک ایسے شخص کو فرانس کے حوالے کردیا ہے جو دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور جرائم پیشہ گروہ کی سربراہی کے الزامات پر مطلوب تھا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق، دبئی پولیس نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کے بعد عدالتی فیصلے اور وزارتِ انصاف کی منظوری کے تحت اس کی حوالگی عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام سے عالمی قانونی تعاون کے حوالے سے یو اے ای کے عزم کا اعادہ ہوا ہے۔

جولائی میں بھی دبئی پولیس نے دو بین الاقوامی ملزمان کو فرانس کے حوالے کیا تھا جو منظم جرائم، دھوکہ دہی کی کوشش اور منشیات کی اسمگلنگ میں مطلوب تھے۔

اسی سال فروری میں ایک نمایاں حوالگی کے دوران فرانسیسی شہری مہدی شرافہ کو بھی منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں فرانس کے حوالے کیا گیا تھا۔

یو اے ای نے گزشتہ چند ماہ میں کئی اہم حوالگیاں کر کے بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button