
خلیج اردو
ام القوین:ام القوین کے صنعتی علاقے میں جمعے کی شام ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد کالے دھوئیں کے گہرے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے گئے۔
امارت کی سول ڈیفنس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب رواں ہفتے کے آغاز میں شارجہ کے ایک بلند و بالا رہائشی ٹاور میں ہولناک آگ لگی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ متعدد رہائشی تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے۔







