متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک ہزار مربع میٹر پر محیط خصوصی ساحل مختص

خلیج اردو
ابوظہبی:ابوظہبی میں بصارت سے محروم افراد کی تفریحی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ نے کارنیش کے گیٹ نمبر 3 کے قریب ایک ہزار مربع میٹر پر محیط ساحل ان کے لیے مختص کر دیا ہے، جہاں انہیں مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے 2025 کو ’’سالِ کمیونٹی‘‘ قرار دیے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ابوظہبی سٹی میونسپلٹی اور زاید ہائیر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمنیشن کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔

خصوصی سہولیات کی تفصیل:

اضافی سہولیات:

  • بصارت سے محروم افراد اور ان کے ایک ہمراہی کے لیے مفت داخلہ

  • معمر افراد اور پیپل آف ڈیٹرمنیشن کے لیے آسان رسائی والے واک ویز

  • مخصوص واش رومز

  • تیرنے کے لیے خصوصی فلوٹنگ ویل چیئرز

  • پینے کے پانی کے مفت اسٹیشنز

  • بزرگوں اور پیپل آف ڈیٹرمنیشن کے لیے مفت ٹرانسپورٹ

  • مخصوص پارکنگ کی سہولت

اوقات کار:

ساحل روزانہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا، جب کہ تیرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے غروب آفتاب تک ہو گی۔ تمام حفاظتی معیارات کے تحت ساحل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد آزادانہ طور پر تیراکی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس دوران ایک رجسٹرڈ نرس بھی ساحل پر موجود ہو گی تاکہ کسی ہنگامی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

بلدیہ کے مطابق یہ ساحل ’’ورلڈ ڈس ایبلٹی یونین‘‘ کی جانب سے ’’معذور دوست ساحل‘‘ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو کہ عالمی معیارات پر اس کی مکمل مطابقت کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button