خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز موسم عمومی طور پر صاف جبکہ بعض علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ یہ پیش گوئی نیشنل سینٹر آف میٹروولوجی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح شمالی اندرونی علاقوں میں نمی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث دھند یا کہر بننے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی سمت سے معتدل سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو گرد و غبار اور ریت کو اڑانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بعض اوقات 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
درجہ حرارت کی تفصیلات:
-
اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
-
ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ
-
دبئی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی
عربین خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر کی حالت معتدل سے قدرے خراب رہنے کی توقع ہے۔







