متحدہ عرب امارات

یو اے ای: ویکسین لگوا لینے والے طلباء اور شعبہ تعلیم کے ملازمین کے لیے مفت کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت کی جانب سے ویکسین شدہ طلباء اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ملازمین کے لیے مفت کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کا اعلان کر دیا۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 7 ستمبر بروز منگل کو اعلان کیا گیا ہے کہ طلباء، انتظامیہ، اساتذہ، ٹیکنیکل اسٹاف ہر 30 روز بعد مفت کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

یاد رہےکہ اسکولوں کے اسٹاف اور طلباء کو معمول کے مطابق کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرواتے رہنا ہے۔ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے وہ طلباء جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں اسکول جا کر کلاسیں لینے کے لیے ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے وہ طلباء جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے انہیں ہر مہینے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

جبکہ 12 سال سے کم عمر طلباء کو بھی ہر مہینے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

تاہم، ان پروٹوکولز کا اطلاق صرف سرکاری اسکولوں کے طلباء پر ہوتا ہے۔ وزارت تعلیم نے ہر امارات کے محکمہ تعلیم کو اپنے حساب سے بیک ٹو اسکول پروٹوکول طے کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد ایجوکیشن اسٹاف نے ویکسین لگوا لی ہے۔ جبکہ 35 فیصد طلباء کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

مزید برآں، این سی ای ایم اے کی جانب سےکیے گئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 73 فیصد والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے لیے اسکولوں میں واپس بھیجنا چاہتے ہیں۔ اور گزشتہ ہفتے اسکول کھل جانے کے بعد طلباء کی ایک بڑی تعداد کو اسکولوں میں واپس آئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button