متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نمازیوں کے آنے کی گنجائش بڑھا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے 7 ستمبر بروز منگل کو یو اے ای بھر کی مساجد میں آنے والے نمازیوں کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔

نیشنل کرائسز، ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منگل روز مساجد کی گنجائش بڑھانے کے ساتھ ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ مساجد سماجی فاصلہ کم کر کے 1 اشاریہ 5 میٹر کر دیا گیا ہے۔ تاہم، وضو کی جگہیں بدستور بند رہیں گی۔

مزید برآں، اگر کسی کی موت کورونا کیوجہ سے نہیں ہوئی تو زیادہ سے زیادہ 50 افراد نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button