
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزا اب بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر ویزا خدمات فراہم کرنے والی کمپنی VFS گلوبل نے درخواست گزاروں کے لیے ماہرانہ مشاورتی سروس شروع کر دی ہے، جس سے گولڈن ویزا کے لیے درخواست دینا سہل، شفاف اور معلوماتی ہو گیا ہے۔
درخواست گزار اب یہ سروس آن لائن حاصل کر سکتے ہیں یا مخصوص ہیلپ لائن +880 1739 861116 پر کال کرکے مشاورت لے سکتے ہیں۔
یہ سروس ڈھاکہ میں فراہم کی جا رہی ہے اور یہ مرکز VFS ETM (VFS گلوبل کا یونٹ) اور Rayad Group کے اشتراک سے قائم کیے گئے Centre of Excellence کی پہلی پیشکش ہے۔
گولڈن ویزا کے لیے وہ افراد اہل ہیں جو درج ذیل زمروں میں آتے ہیں:
-
کاروباری حضرات
-
سائنسدان
-
ماہرین اور پیشہ ور افراد
-
تخلیق کار، فنکار، اور انفلوئنسرز
-
سرمایہ کار اور صنعتکار
ویزہ حاصل کرنے والے افراد اپنے شریک حیات، بچوں (بالغ بچوں سمیت)، والدین اور گھریلو ملازمین کو بھی یو اے ای میں اسپانسر کر سکتے ہیں۔
ڈھاکہ مرکز امیگریشن کے ضوابط کی پاسداری اور جدید جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے قانونی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ ہر درخواست گزار درست معلومات کے ساتھ فیصلہ کر سکے۔
VFS گلوبل کے چیف آپریٹنگ آفیسر، جنوبی ایشیا، یومی تلوار نے کہا:
"ہمیں یقین ہے کہ یو اے ای گولڈن ویزا کے لیے رہنمائی کی بڑی ضرورت ہے، اور ہماری یہ نئی سروس صارفین کو درست معلومات کی بنیاد پر بہتر فیصلے لینے میں مدد دے گی۔”
Rayad Group کے منیجنگ ڈائریکٹر رایاد کمال ایوب نے کہا:
"یو اے ای کی اقتصادی استحکام، ٹیکس سے متعلق سازگار پالیسیاں، اور پرآسائش طرزِ زندگی دنیا بھر کے ہائی نیٹ ورتھ افراد کو اپنی طرف راغب کر رہی ہیں، اور گولڈن ویزا اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔






