متحدہ عرب امارات

ریڈ سی میں حوثی حملہ، یو اے ای نے برطانوی بحری جہاز کے 22 عملے کو بچا لیا

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے 7 جولائی کو ریڈ سی میں حوثی باغیوں کے حملے کے بعد برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ‘میجک سیز’ کے 22 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔ شدید سمندری حالات کے باعث جہاز کا عملہ بحری جہاز چھوڑنے پر مجبور ہو گیا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں ابوظبی پورٹس گروپ کے تحت چلنے والا ‘سفا بریز’ نامی بحری جہاز فوری طور پر مدد کو پہنچا اور تمام افراد — جن میں جہاز کا عملہ اور سیکیورٹی اسٹاف شامل تھا — کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ (Mofa) نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ یہ ریسکیو مشن مکمل بین الاقوامی تعاون کے تحت کیا گیا، جس میں برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) اور دیگر عالمی بحری تنظیموں سے مکمل ہم آہنگی شامل رہی۔

وزارت خارجہ کے مطابق، تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ‘میجک سیز’ کو ڈرون، بیلسٹک و کروز میزائلوں اور بغیر پائلٹ کشتیوں سے نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button