متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈرائیونگ اسکول کیسے تبدیل کریں؟ آن لائن آسان طریقہ کار اور اخراجات کی تفصیل

خلیج اردو
دبئی: اگر آپ اپنے ڈرائیونگ اسکول کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں تو یہ عمل آن لائن نہایت آسان ہے۔ چاہے آپ نے نیا علاقہ منتخب کیا ہو، دفتر کے قریب تربیت چاہتے ہوں یا بہتر خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں، دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی ویب سائٹ کے ذریعے اسکول کی تبدیلی ممکن ہے۔

تبدیلی کے لیے آپ کے پاس فعال ٹریننگ فائل (لرننگ پرمٹ) ہونا ضروری ہے۔

طریقہ کار

  1. آر ٹی اے کی ویب سائٹ (rta.ae) پر جائیں۔

  2. "ڈرائیور اینڈ کار اونر” سیکشن میں "ڈرائیورز لائسنسنگ” پر کلک کریں اور "نیو یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس” منتخب کریں۔

  3. "اپلائی ناؤ” پر کلک کریں اور یو اے ای پاس کے ذریعے لاگ ان کریں۔

  4. اپنے ڈیش بورڈ پر "اپڈیٹ ڈرائیونگ لرننگ پرمٹ” کا آپشن منتخب کریں۔

  5. "چینج ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ” پر کلک کریں اور وجہ منتخب کریں (نیا علاقہ، سروس کا معیار، لیٹ ٹریننگ سلاٹس وغیرہ)۔

  6. نیا اسکول یا اسی اسکول کی دوسری برانچ منتخب کریں۔

  7. سبمٹ کرنے کے بعد آپ کو ایک دن کے اندر ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق مل جائے گی، جس کے بعد آپ کو نئے اسکول جا کر لرننگ پیکیج کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

لاگت

  • اگر نیا اسکول منتخب کریں تو آپ کو نیا لرننگ پیکیج خریدنا ہوگا جس کی قیمت 2000 درہم سے شروع ہوتی ہے۔

  • اگر اسی اسکول کی دوسری برانچ منتخب کریں تو اضافی فیس نہیں لگتی۔

دبئی کے نمایاں ڈرائیونگ اسکولز

  • بہلصہ ڈرائیونگ سنٹر (القوز، القصیص، جبل علی، ند الحمر وغیرہ)

  • دبئی ڈرائیونگ سنٹر (جمیرہ، القوز، القصیص، الخیل)

  • گلا داری موٹر ڈرائیونگ سنٹر (القوز، القصیص)

  • ایمریٹس ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ (القوز، القصیص)

  • ایکسیلینس ڈرائیونگ سنٹر (القوز، القصیص، پورٹ راشد)

  • بن یابر ڈرائیونگ سنٹر (الرُوایہ، جبل علی)

  • اکو ڈرائیو ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ (دبئی انڈسٹریل سٹی)

  • ال اہلی ڈرائیونگ سنٹر (القوز)

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button