(خلیج اردو ) راس الخیمہ میں متحدہ عرب امارات کا اونچا ترین ریستوران کھولنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ راس الخیمہ میں قائم کیا جانے والا ریستوران سطع سمندر سے ایک ہزار 484 میٹر کی اونچائی پر واقع ہوگا جو ایکم اکتوبر کو عام افراد کے لئے کھولا جائے گا ۔ ریستوران کا نام 1484 پورو رکھا جائے گا ۔
یہ ریستوران جبل جیش کے قریب واقع ہوگا جہاں سے حجار پہاڑی اور چوٹیوں کا نظارہ کیا جاسکے گا ۔ اس ریستوران میں 76 مہمانوں کی۔گنجائش ہوگی اور کھانے میں علاقائی تازہ خوراک پیش کی جائے گی ۔ یہ ریستوران پورو کی طرف سے تیار کردہ نیا ریستوران ہے جبکہ پہلے سے ایک آل مرجان آئز لینڈ اور دوسرا جیش ڈیک پارک میں پہلے سے قائم کئے گئے ہیں ۔
راس الخیمہ میں جبل جیش ایک انتہائی پر کشش مقام ہے اور اس ریستوران کے بعد یہاں سیاخوں کے لئے مزید مواقع بڑھ جائنگے ۔ پورو 1484 ریسٹورنٹ کے قیام کے بعد سیاخ یہاں جبل جیش فلائٹس، جیش سکائی میز اور جیش سکائی ٹور سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ لذیذ طرح کے پکوان بھی دستیاب ہونگی ۔
جبل جیش میں ریسٹورنٹ کے قیام سے یہاں سیاخوں کا رش مزید بڑھ جائے گا اور سیاخوں کو فراہم کردہ سہولیات میں بھی آسانی میسر آئے گی ۔
Source: Gulf News







