متحدہ عرب امارات

یو اے ای لیبر قانون: نجی شعبے میں ملازمین کی بھرتی کے لیے 13 اقسام کے ورک پرمٹس

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کا لیبر قانون نجی شعبے میں متوازن اور متحرک ورک فورس بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ قانون غیر ملکی اور مقامی افراد کی بھرتی کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے اور روزگار کے بنیادی پہلوؤں کو واضح کرتا ہے۔

وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (موہری) نجی شعبے کے لیے مختلف اقسام کے ورک پرمٹس جاری کرتی ہے، جو پروفیشنل، طالب علم، فری لانسر یا جز وقتی کام کرنے والوں کے لیے مخصوص ہیں۔

یو اے ای میں بغیر درست ورک پرمٹ کے کام کرنا غیر قانونی ہے۔ ہر ورک پرمٹ کسی مخصوص کردار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالا جا سکے۔ 2025 میں دستیاب 13 ورک پرمٹس درج ذیل ہیں:

1. اسٹینڈرڈ ورک پرمٹ: یہ یو اے ای میں موجود کمپنیاں بیرون ملک سے ملازمین بھرتی کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
2. ٹرانسفر ورک پرمٹ: یہ غیر ملکی ملازمین کو بغیر ملک چھوڑے ایک کمپنی سے دوسری میں ملازمت تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
3. فیملی اسپانسر شپ ورک پرمٹ: خاندانی کفالت پر رہنے والے افراد کو آجر کی کفالت کے بغیر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
4. عارضی ورک پرمٹ: مختصر مدتی منصوبوں یا مخصوص کاموں کے لیے دیا جاتا ہے۔
5. ون-مشن ورک پرمٹ: بیرون ملک سے کسی مخصوص منصوبے یا قلیل مدتی کام کے لیے ملازمین بھرتی کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
6. پارٹ ٹائم ورک پرمٹ: یہ جز وقتی معاہدے کے تحت کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس میں ملازم ایک سے زیادہ آجر کے لیے کام کر سکتا ہے۔
7. نوعمر ورک پرمٹ: 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے ہے، جس میں کام کے اوقات اور کام کی نوعیت پر پابندیاں ہیں۔
8. طالب علم ٹریننگ/ملازمت ورک پرمٹ: 15 سالہ طالب علموں کو مخصوص ضوابط کے تحت تربیت اور ملازمت کی اجازت دیتا ہے۔
9. یو اے ای، جی سی سی نیشنل ورک پرمٹ: اماراتی اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ملازمت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
10. گولڈن ویزا ورک پرمٹ: گولڈن ویزا رکھنے والوں کو یو اے ای میں ملازمت کے لیے درکار ہوتا ہے۔
11. نیشنل ٹرینی ورک پرمٹ: شہریوں کی تربیت کے لیے کمپنیاں اس پرمٹ کے تحت اہل امیدواروں کو بھرتی کر سکتی ہیں۔
12. فری لانس ورک پرمٹ: خود کفیل غیر ملکی افراد کو کمپنی یا افراد کے لیے خدمات فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
13. نجی استاد ورک پرمٹ: اہل افراد کو قانونی طور پر نجی ٹیوشن دینے کی اجازت دیتا ہے اور یہ دو سال کے لیے بلا معاوضہ جاری کیا جاتا ہے۔

یہ مختلف ورک پرمٹس کمپنیوں کو مخصوص مہارت رکھنے والے ملازمین کی بھرتی اور ضرورت کے مطابق افرادی قوت کو ایڈجسٹ کرنے میں سہولت فراہم کرتے ہیں، جس سے یو اے ای کی عالمی کاروباری مرکز کی حیثیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button