متحدہ عرب امارات

راہ چلتی خاتون پر نازیبا تبصرے یا خواتین کے کپڑے پہن کر خواتین کی تقریبات میں جانے والے کو کیا سزا ہوگی؟

خلیج اردو

دبئی: دبئی کی استعاثہ عامہ نے وضاحت کی ہے کہ اگر کوئی شخص راہ چلتے کسی خاتون کو اپنے الفاظ اور سکنات سے ہراساں کرتا ہے تو اسے قانون کیا سزا دے گا۔

 

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہی مہم کے طور پر پبلک پراسیکوشن نے یہ پوسٹ کیا ہے۔

 

2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 412 کے مطابق ایک سال تک کی مدت کے لیے قید اور 10,000 درپم سے زیادہ جرمانے کی سزا سنائی جائے گی جو مندرجہ ذیل جرائم کا مرتکب ہوگا۔

 

کسی خاتون کو سڑک پر اپنے الفاظ یا عمل سے نازیبا طریقے سے تنگ کرنے والا۔

 

خاتون کا لبادہ اوڑھ کر ایسی جگہ جانے والا جہاں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد کو بھی یہی سزا ہوگی اور اسی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

پبلک پراسکیوٹ کی یہ پوسٹ قانون سے متعلق آگاہی کیلئے ایک کوشش ہے جو متحدہ عرب امارات میں قانونی کلچر کی پروموشن کیلئے حکام ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

 

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button