متحدہ عرب امارات

دبئی میں عید الاضحیٰ اسٹے کیشنز: پام جمیرا پر 350 درہم سے ہوٹل آفرز، 45 فیصد تک رعایت

خلیج اردو
دبئی میں عید الاضحیٰ کے طویل ویک اینڈ کے لیے ہوٹلوں اور ریزورٹس نے خصوصی اسٹے کیشن پیکجز اور رعایتی آفرز متعارف کرادی ہیں، جن میں کم قیمت رہائش، فیملی پیکجز اور بچوں کے لیے مفت قیام شامل ہے۔

پام جمیرا میں ہوٹل اسٹے کی قیمتیں 350 درہم سے شروع ہو رہی ہیں، جبکہ بعض پیکجز میں دو راتوں کے قیام پر دوسری رات مفت دی جا رہی ہے۔

یہ خصوصی پروگرام دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے، جو 22 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا اور اس میں ہوٹل آفرز کے ساتھ تفریحی سرگرمیاں، کھانے پینے کے ڈیلز اور شاپنگ پروموشنز بھی شامل ہیں۔

پام جمیرا کے مختلف ہوٹلز میں فیملی فرینڈلی آفرز نمایاں ہیں۔ این ایچ کلیکشن دبئی دی پام میں کم از کم 350 درہم میں رہائش کے ساتھ دوسری رات مفت دی جا رہی ہے، جبکہ کھانے اور بیچ ایکسیس پر بھی رعایت موجود ہے۔

سوفیٹل دبئی جمیرا بیچ میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مفت قیام کی سہولت دی جا رہی ہے، جبکہ فور سیزنز ریزورٹ دبئی جمیرا بیچ میں کمروں کے کرایوں پر 30 فیصد رعایت، مفت ناشتہ اور لچکدار چیک اِن و چیک آؤٹ کی سہولت شامل ہے۔

فور سیزنز ریزورٹ دبئی جمیرا بیچ مہمانوں کو لگژری سہولیات کے ساتھ خصوصی ڈسکاؤنٹس فراہم کر رہا ہے۔

ایڈریس بیچ ریزورٹ میں بھی 35 فیصد تک رعایت، انفینٹی پول پر فلوٹنگ ناشتہ اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

میلیا ڈیزرٹ پام میں 45 فیصد تک رعایت کے ساتھ پرائیویٹ پول ولاز، فوڈ کریڈٹس، سپا آفرز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔

شہری علاقوں میں بھی ہوٹلوں نے خصوصی آفرز دی ہیں۔ سائن ڈبئی مرینا میں سی ویو سویٹس اور فلیکس ایبل ٹائمنگ کی سہولت موجود ہے، جبکہ گرینڈ ملینیئم ہوٹل میں بچوں کے لیے مفت قیام اور ڈائننگ و سپا پر ڈسکاؤنٹس دیے جا رہے ہیں۔

انٹرکانٹینینٹل ریزیڈنسز دبئی بزنس بے میں “سٹے تھری پے ٹو” جیسے طویل قیام کے پیکجز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دبئی بھر میں عید کے دوران ثقافتی تقریبات، شاپنگ ڈیلز، لائیو انٹرٹینمنٹ اور فیملی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس سے سیاحوں اور رہائشیوں دونوں کو بھرپور تفریحی مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button