
خلیج اردو آن لائن:
راس الخمیہ کے پہاڑوں پر کوہ پیمائی کے دوارن گر کر زخمی ہونے والے 40 سالہ اطالوی کوہ پیما کو راس الخیمہ حکام کی جانب سے ریسکیو کر لیا گیا۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر نے راس الخیمہ پولیس کے ساتھ مل کر بدھ راس الخیمہ کے غلیلہ پہاڑٰی پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
کوہ پیماں ریسکیو کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
راس الخمیہ پولیس کے آپریشن روم کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں ایک کوہ پیماں کے کوہ پیمائی کے دوران گر کر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ریسکیو آپریشن لانچ کیا گیا اور متاثرہ کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ اس ہفتے راس الخیمہ کی ریسکیو ٹیموں نے گھر والوں کے ساتھ سیر پر آئے دو سالہ بچے کے گم ہوجانے کے بعد 12 گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد ڈھونڈ نکالا تھا۔
Source: Khaleej Times







