متحدہ عرب امارات

کم سن بچے پر گاڑی چڑھا کر موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو 2 لاکھ درہم کا جرمانہ کردیا گیا

خلیج اردو
دبئی: ایک ڈرائیور کو کم سن بچے پر گاڑی چڑھا کر اسے زخمی کرنے اور اس کی ہڈیوں کو توڑنے کی وجہ سے سزا سنائی گئی ہے۔ انشورنس کمپنی اور ایک ایشیائی ڈرائیور سے چھ سالہ اماراتی لڑکے کے باپ کو 200,000 درہم ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ٹریفک اشاروں اور سڑک پر توجہ نہیں دی اور کم سن بچے کے اوپر سے گاڑی چڑھائی۔۔ ملزمان نے قانونی مدت کے اندر پولیس کو واقعے کی اطلاع بھی نہیں دی۔

کیس کے فائل میں کہا گیا ہے کہ بچہ واقعے سے گھبرا گیا اور رونے لگا اور اس کی دائیں ٹانگ کی دو ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور دائیں پاؤں کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

فیصلے میں اس لاگت کا حوالہ دیا گیا جو مدعی کو طبی علاج اور فزیو تھراپی میں اٹھانا پڑے گا۔ متاثرہ بچہ اپنی تعلیم جاری رکھنے سے بھی قاصر تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button