متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سرکاری دفاتر، وزارتوں اور محکموں میں جانے کیلئے نیا حکمنامہ جاری

خلیج اردو
ابوظبہی : وہ تمام افراد جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائے وہ کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے اگر وہ کسی حکومتی محکمے یا وزارت میں جانا چاہیئں گے۔

یہ ٹیسٹ گزشتہ 48 گھنٹوں میں لیا گیا ہو۔ وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ انسانی وسائل کے مطابق نئے ضوابط یکم اگست سے لاگو ہوں گے۔

اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں وفاقی حکومت کے محکموں اور وزارتوں میں جانے والے افراد کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کیں ہیں۔

ٹویٹر پر ایف اے ایچ آر نے کہا کہ نئی ہدایت کا اطلاق صارفین ، زائرین ، آؤٹ سورسنگ یا خدمات کمپنیوں کے ملازمین ، یا اتھارٹی کے ملازمین پر فرد پر ہے۔

https://twitter.com/FAHR_UAE/status/1413028849307328512

یکم اگست سے یہ لازمی ہوگا کہ مذکوروہ بالا محکموں میں داخلے کیلئے یا تو کسی فرد کا دو ویکسین لگوا کر ویکسینٹڈ ہونا ہوگا یا اگر وہ ویکسین شدہ نہیں تو اسے 48 گھنٹے کی معیاد کا پی سی آر کا منفی نتیجہ دیکھانا ہوگا۔

وہ افراد جو ویکسین لینے کیلئے اہل نہیں تو انہیں متعلقہ سرٹیفیکیٹ اور کرونا پی سی آر کا منفی نتیجہ دیکھانا ہوگا۔

16 سال سے کم بچوں کیلئے ان ضوابط سے استثنی ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button