
خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہفتے کے روز ایک فون کال میں براطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
شیخ محمد نے برطانیہ اور اس کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خوہشات ظاہر کیے اور متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی سلامتی، استحکام اور امن کی حمایت کے لیے اپنے عوام کے فائدے کے لیے ان کو مزید تعاون بڑھانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دوران گفتگو برطانوی وزیراعظم نے شیخ محمد کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی۔ یاد رہے کہ لز ٹرس نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر 7 ستمبر کو وزارت اعظمی کا منصب سنبھالا تھا۔
Source: Khaleej Times