متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں امسال اب کتنی سرکاری چھٹیاں رہ گئی ہی؟ ، اپنا پلان بنانے کیلئے جانیئے

خلیج اردو
06 ستمبر 2020
دبئی: اگر آپ کسی جگہ جانے یا سیروتفریح کا کوئی منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کی معلومات کیلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سال کی 4 سرکاری چھٹیوں سے آپ مستفید ہوں گے۔

یہ کون کونسی چھٹیاں ہیں ؟ یہ بتانے سے پہلے میں ہم رواں سال کی ابتک ہوئے سرکاری تعطیلات کو ایک بار یاد کر لیتے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں ہم نے یکم جنوری بروز بدھ نئے سال کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے سرکاری تعطیل گزاری۔

کورونا کی صورت حال میں چونکہ اکثر لوگ گھروں سے کام کرتے رہے اسی وجہ سے عیدالفطر کے موقع پر مئی کی 24 اور 25 تاریخ کو ملک میں سرکاری تعطیل تھی جس میں عید سادگی سے منائی گئی۔

رمضان کے 70 دن بعد 30 جولائی کو یوم عرفات منایا گیا۔ یہ حج کا دوسرا دن تھا جبکہ یو اے ای کے شہری عام تعطیل سے لطف اندوز ہوئے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 31 جولائی سے 2 اگست تک ملک میں سرکاری چھٹیاں تھیں جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے سرکاری چھٹی کے مزے لیے۔

گزشتہ ماہ اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا اس دن مسلمانوں کے پغمبر صلﷺ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی اور اس مبارک دن کی یاد میں متحدہ عرب امارات نے عام تعطیل کی۔

آگے آنےوالے 4 سرکاری چھٹیوں میں 28 یا 29 اکتوبر کو یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں سرکاری تعطیل ہو گی۔

یکم دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی سربلندی کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کے اعزاز میں یوم شہداء منایا جائے گا۔

سال کی آخری چھٹیاں جو 2 اور 3 دسمبر کو ہو گی وہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوگی۔

یہ دو چھٹیاں یوم شہدا کے بعد ہیں اور پھر ویک اینڈ بھی آتا ہے تو شہریوں کو 5 دن کی یک مشت چھٹیاں گزارنے کا موقع ملے گا۔

Source : GulfNews

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button