متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور قطر میں تعلقات بحالی کے بعد کل سے تمام راستے کھول دیئے گئے

خلیج اردو
08 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے قطر کیلئے تمام زمینی ، فضائی اور سمندری راستے کھول دیئے ہیں۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 9 جنوری سے ہوگا۔ ایڈوائزری کو وام کی جانب سے ایشو کیا گیا ہے۔

یہ اقدام قطر اور دیگر چار گلف ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ قطر نے اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات کی ہے۔ 2017 میں سعودی عرب نے قطر پر دہشتگردوں کی سرپراستی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ختم ہوئے   تھے۔

تاہم امریکہ نے ان ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا اور جی سی سی سمٹ میں تعقات کی بحالی ہوئی ہے. متحدہ عرب امارات کے وزیر ممالکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور گارگاش نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ تجارت اور ٹرانسپورٹ کو ایک ہفتے میں بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک ورچوول پریس کانفرنس کو بتایا کہ آل اولی ڈیکلیریشن کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button