متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش، وادیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں منگل 21 اکتوبر کو ایک بار پھر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں کی وادیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کیچڑ سے بھرے پانی کے تیز بہاؤ نے عام سڑکوں کو دریا کا منظر دے دیا۔

قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق منگل سے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ملک میں کم دباؤ کا نظام گزشتہ کئی ہفتوں سے اثر انداز ہے، جو آنے والے دنوں میں مزید بارشیں اور نسبتاً ٹھنڈا موسم لانے کا باعث بنے گا، اگرچہ موسمِ سرما کا آغاز ابھی باقی ہے۔

ماہرین کے مطابق چٹانوں اور پہاڑوں سے بہنے والا بارش کا پانی چھوٹے چھوٹے تالابوں میں جمع ہوکر بہاؤ پیدا کرتا ہے، جس سے عارضی آبشاریں وجود میں آتی ہیں۔ اس دوران چٹانوں کے گرنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اماراتی حکام نے شہریوں اور خاص طور پر موٹر سواروں کو متعدد بار تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر مستحکم موسم کے دوران پہاڑی یا وادی والے علاقوں کا رخ نہ کریں کیونکہ اس سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button