
خلیج اردو
دبئی : 22 فروری 2021 کو میں نے اپنی بیوی اور دو بچوں کیلئے قاہرہ سے دبئی کے ٹکٹ خریدے۔ میں نے اتحاد ایئرویز کی بکنگ کی۔ اس وقت فضائی ٹکٹ کے چارجز 2829 تھے۔
پچیس فروری کو رخصتی والے دن میری فیملی کو اتحاد ایئرویز کی بورڈنگ پر سے انکار کیا گیا۔ انہیں کہا گیا کہ ویزہ دبئی سے جاری کیا گیا تھا اسی وجہ سے انکار کیا گیا۔
ہم اس حوالے سے مرحلے سے آگاہ نہیں تھے اور انلائن بکنگ کے دوران کسی نے آگاہ نہیں کیا۔
جب میں نے کلیئر ٹریپ کیلئے کال کی تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں انہیں ساری تفصیل ای میل کردوں۔ میں نے انہیں ای میل بھیجی اور ٹکٹ کی قیمت واپسی کیلئے درخواست کی۔
ایک بار انہوں نے کہا کہ وہ میرا ٹکٹ منسوخ کر چکے ہیں اور یہ ذمہ داری آپ کی تھی۔ پھر انہوں نے کہا کہ انہوں نے اتحاد ایئرویز کو بھجوایا اور آپ کو جلدی اپڈیٹ کر دیں گے۔
کافی وقت ہوا اور ابھی بھی قاہرہ سے دبئی کیلئے ٹکٹ سسٹم پر ایکٹیو ہے۔ گلف نیوز سے درخواست ہے کہ میری مدد کریں ۔۔ عجمان سے مصطفیٰ سلیمان
کلیئر ٹریپ کے منجمنٹ کی جانب سے جواب : اس شکایت کو دیکھا گیا ہے اور حل کیا گیا ہے۔ صارف محمد سلیمان کو آگاہ کیا گیا ہے اور ہمیں 2133 درہم واپس کیے گئے۔
اس تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ صارف نے مکمل ری فنڈ کا مطالبہ کررہا تھا جو خرچ اس کے ویزہ کیلئے ہوا تھا۔
یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ایسی شکایات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ہم نے مسٹر سلیمان کے بارے میں بھی بتایا۔
مسٹر سلیمان کا ردعمل : جی بالکل مجھے پیمنٹ مل گئی ہے اور میں گلف نیوز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Source : Gulf News