متحدہ عرب امارات

خوشخبری : متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ کا اجراء بحال کردیا، شرائط بھی ساتھ میں جاری

خلیج اردو
24 ستمبر2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کےپیش نظر بند کیے گئے انٹری پرمٹ کو بحال کر دیا۔ بحالی 24 ستمبر سے شروع ہو گی۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت وشہریت نے انٹری پرمٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ورک پرمٹ سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اقدام کورونا کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کیلئے کاوشوں کا حصہ ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارت شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہا ہے۔اس فیصلے سے سیاحت پر مثبت اثر پڑے گا۔

وفاقی ادارے برائے شناخت و شہریت کے مطابق فیصلے سے ٹریول انڈسٹری کی کورونا کے بعد بحالی پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ یہ پابندی مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگائی گئی تھی۔ تاہم اس پابندی سے سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو استثنیٰ دی گئی تھی۔

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button