متحدہ عرب امارات

شارجہ میں دو انجینئرز قتل لاشیں زیر تعمیر مسجد کے قریب سے برآمد

(خلیج اردو )شارجہ میں دو انجینئرز قتل لاشیں زیر تعمیر مسجد کے احاطے سے برآمد کرلی گئی ہے ۔ دونوں انجینئرز کا تعلق سوڈان سے ہے اور ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کررہے تھے ۔

دونوں افراد کی لاشیں ایک ساتھ پڑی تھی جن کےساتھ دو چھریاں برآمد کرلی گئی ہے ۔

دونوں افراد کی عمریں 40 سال کے قریب ہے اور بطور ورکرز سپر وائزر کام کر رہے تھے ۔

شارجہ پولیس کے مطابق دونوں افراد نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہے مگر ابھی تحقیقات پوری نہیں ہوئی اور ہو سکتا ہے دونوں کو کسی اور نے قتل کیا ہے ۔

قتل ہونے والے افراد کے رشتہ دار نے کہا ہے کہ دونوں افراد کی آپس میں دوستی تھی اور یہ ناممکن ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہو۔ وہ دونوں ایک کمرے میں رہتے تھے اور ایک ساتھ کام کرتے تھے۔ واقعہ کے صبح بھی دونوں ایک ساتھ کام کے لئے نکلے نماز پڑی کیک کے ساتھ ناشتہ کیا اور کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی ۔

پولیس کو صبح فون موصول ہوا جس کے بعد سی آئی ڈی فرانزک، کرائم سین ،اور پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ۔

پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور فرانزک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button