متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد 27 ستمبر کو عمان کا 2 روزہ سرکاری دورہ شروع کریں گے،صدر عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان منگل سے سلطنت عمان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ صدر کا اپنا دوسرا سرکاری دورہ کریں گے۔ شیخ محمد عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ سلطان کی دعوت پر ہورہا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور عمان کو اپنے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مالیات اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق صدر کا دورہ ایک محفوظ اور مستحکم خطے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کو بھی تقویت دے گا جو پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کی حمایت کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button