متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے شیشوں اور ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری سے جن شیشوں اور الیکٹرک سگرٹوں پر  ڈیجیٹل ٹیکس اسٹیمپ (ڈی ٹی ایس) نہیں ہوگی انکی فروخت پر پابندی ہوگی۔

اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈی ٹی ایس اسٹیمپ کے بغیر ان مصنوعات کو فروخت کرنا، اسٹور کرنا یا اپنے پاس رکھنے پر پابندی ہوگی۔

ڈی ٹی ایس سسٹم فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کی ان اشیاء پر عائد ٹیکس جمع کرنے کی استعداد کار کو بڑھاتی ہے اور اس نظام کے تحت متعلقین ایسی مصنوعات کی سپلائی چین پر نظر رکھ سکتے ہیں جس سے ایسی مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فروخت ختم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ڈی ٹی ایس سسٹؐم قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بناتا ہے۔

کیونکہ یہ نظام کسٹم آوٹ لیٹس پر اور مارکیٹ میں انسپیکشن اور کنٹرول میں سہولت پیدا کرتا ہے۔

اسی لیے شیشوں اور ای سگریٹ کے پیکجز پر ڈی ٹی ایس مہر لگائی جائے گی جس سے یہ پراڈکٹس فیڈرل ٹیکس اتھارٹٰی کے ڈٰیٹا بیس میں رجسٹر ہوجائیں گیں۔

اور ڈی ٹی ایس ڈیٹا کو ایک خاص ڈیوائس کے ذریعے پڑھا جا سکتا ہے جس سے پتہ چل جائے گا متعلقہ پراڈکٹ کے تمام ٹیکس ادا کیے جا چکے ہیں یا نہیں۔

فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب ڈی ٹی ایس مہروں کے لیے آرڈر دیا جاتا ہے تو انہیں فیکٹر بھیجا جاتا ہے جہاں ایک ایک پیکج پر مہر لگائی جاتی ہے۔ جس سے تمام پیکجز ٹریک کرنے میں سہولت پیدا ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button