خلیج اردو
29 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والے مسافروں کیلئے اپنے ساتھ تحائف لے کر آنے کے حوالے سے تحائف کی مالیت محدود کر دی گئی ہے۔ وفاقی کسٹم اتھارٹی کے مطابق 3000 درہم تک کے تحائف لے کر جانے کی اجازت ہوگی۔
کسٹم اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات اور جانے والے تمام مسافروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسٹم کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کرے جس میں جی سی سی کے متفقہ کسٹم قانون اور ملک میں متعلقہ قابل اطلاق قوانین کے مطابق ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کا سفر کسی بھی خطرے سے خالی ہو۔
اس حوالے سے آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر جی سی سی کے متفقہ کسٹم قانون کے مطابق مسافروں کے سفری طریقہ کار ، مسافروں کے حقوق اور فرائض کے بارے میں تعلیم دینے کیلئےاس کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹ پر مختلف تین زبانیں – عربی ، انگریزی اور اردو – میں ایک ویڈیو جاری کی گئیں ہیں ۔
حکام نے یاد دلایا ہےکہ اجازت شدہ سامان میں مووی پروجیکشن ڈیوائسز ، ریڈیو اور سی ڈی پلیئرز ، ڈیجیٹل کیمرے ، ٹی وی اور رسیور ، ذاتی کھیلوں کا سامان ، پورٹیبل کمپیوٹر اور پرنٹرز اور ذاتی استعمال کیلئےدوائیں شامل ہیں بشرطیکہ یہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کی تعمیل کرے۔
متحدہ عرب امارات میں داخلے کے دوران تحائف کی مالیت 3000 درہم سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ 200 سگریٹ کی اجازت کی حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔ مزید برآں تمباکو نوشی کی مصنوعات اور الکوحل کے مشروبات 18 سال سے کم عمر کے مسافروں کے ساتھ نہیں رکھنا چاہیے۔
اس شخص کو نقد رقم 60 ہزار درہم سے زیادہ نہیں لے کر جانا چاہیئے اور یہ تمام اقدامات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بنائی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times







